مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے سے فلسطینی شہری جاں بحق

مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے سے فلسطینی شہری جاں بحق 0

غزہ (انٹرنیشنل نیوز)مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص جاں بحق ہو گیا

جبکہ اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ فوجیوں نے دہشت گردوں پر فائرنگ کی تھی۔

رام اللہ میں قائم فلسطینی وزارتِ صحت نے مقتول کی شناخت 26 سالہ نائف فراس زیاد سمارو کے نام سے کی ہے۔

وزارت نے کہاکہ وہ نابلس شہر میں اسرائیلی افواج کی دراندازی کے دوران گولہ بارود سے ہلاک ہو گیا اور چار دیگر افراد زخمی ہوئے۔

رام اللہ کے رفیدیا ہسپتال نے سمارو کی شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں