Print & Digital Media

یمنی فوج کا 24 گھنٹوں میں 324حوثی جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعوی

حوثیوں کی108گاڑیوں، آلات اور درمیانے سے بھاری ہتھیاروں کو تباہ یا ناکارہ بنایا گیا،حکومتی فوج یمن کا عدن انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حوثیوں کے حملے روکنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ حوثیوں کا سعودی عرب کی آئل ریفائنریوں، آرامکو کی تنصیب اور ہوائی اڈوں پر حملوں کا دعوی ،ریاض کی طرف داغے جانے والے 2 میزائل تباہ کردئی، سعودی اتحاد

ریاض /صنعا(ویب نیوز)یمنی فوج نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے خلاف 982 فضائی کارروائیاں کی گئیں۔حکومتی فوج کے بیان کے مطابق حملوں میں حوثیوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، فیلڈ کمانڈروں، اسنائپر پوزیشنز اور سپلائی لائنز کو نشانہ بنایا گیا۔یمنی فوج کا کہنا تھاکہ کارروائیوں میں حوثیوں کے 324 جنگجوں کو ہلاک جبکہ 108 گاڑیوں، آلات اور درمیانے سے بھاری ہتھیاروں کو تباہ یا ناکارہ بنایا گیا۔ادھریمن نے عدن انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حوثیوں کے حملے روکنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یمنی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں سلامتی کونسل پر زور دیا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔اس حوالے سے سلامتی کونسل کے صدر کو خط ارسال کیا گیا ہے، خط میں ائیرپورٹ پر حوثیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس سے قبل یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا تھا کہ بیلسٹک میزائل حملے کے بعد عارضی طور پر بند کیا گیا عدن انٹرنیشنل ائیرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔قبل ازیں یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کے مختلف مقامات پر حملوں کا دعوی کیا ہے۔حوثیوں کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے سعودی عرب میں راس تنورہ اور رابغ آئل ریفائنریوں، ابقیق میں سعودی آرامکو کی تنصیب کو نشانہ بنایا ہے۔حوثیوں نے بتایا کہ تازہ حملوں میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔سعودی حکام کی جانب سے حوثیوں کے ان دعوں کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.