اسلام آباد(بلوچستان لائینز نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ ٹونا ہفتہ کو منایا گیااس دن کو منانے کا مقصد ٹونا مچھلی کی اہمیت، اس کے ذخائر کے تحفظ اور پائیدار ماہی گیری کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔
عالمی یوم ٹونا کے موقع پر ٹونا کی آبادی کو بچانے کیلئے سخت ضوابط اور سسٹینیبل طریقوں کو اپنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
ٹونا مچھلی کی بین الاقوامی تجارت بہت وسیع ہے اور یہ بہت سے ممالک کیلئے آمدنی کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔
عالمی یوم ٹونا کے موقع پر سرکاری، غیر سرکاری ،نجی اور سماجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور ٹونا مچھلی کی اہمیت، اس کے ذخائر کے تحفظ اور پائیدار ماہی گیری کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کیا گیا۔
واضح رہے کہ ٹونا مچھلی انسانوں کیلئے انتہائی مفید ہے لیکن ضرورت سے زیادہ اور غیر قانونی شکار کی وجہ سے اس کی نسل کو خطرات لاحق ہیں۔






