اسلام آباد(اے ایف بی)حکومت نے گزشتہ چار سال کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں صارفین سے تقریبا 4 ہزار 400 ارب روپے وصول کرلئے۔اعداد و شمار کے مطابق وصولی مقررہ ہدف سے 227 ارب روپے زیادہ رہی،رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں ایک ہزار 676 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2022-23 میں 542 ارب، 2023-24 میں 960 ارب اور 2024-25 میں ایک ہزار 161 ارب روپے پیٹرولیم لیوی وصول کی گئی، مالی سال 2025-26 میں یہ وصولی بڑھ کر ایک ہزار 567 ارب روپے تک پہنچ گئی، جو مقررہ ہدف سے 99 ارب روپے زیادہ ہے۔حکومتی تخمینے کے مطابق پانچ سال میں پیٹرولیم لیوی کی مجموعی وصولی 6 ہزار 76 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔دوسری جانب پیٹرول پر لیوی سمیت ٹیکس، ڈیوٹی اور مارجن کی مد میں 110 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 107 روپے 55 پیسے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں،حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں کمی کا معاملہ اگلے بجٹ تک موخر کردیا۔