بحیرہ اوقیانوس میں کروز جہاز پر ہنٹا وائرس کے پھیلا ئوسے تین افراد ہلاک

0

کیپ ٹائون(انٹرنیشنل نیوز)بحیرہ اوقیانوس میں ایک کروز جہاز پر ہنٹا وائرس کے ممکنہ پھیلا ئوسے تین افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک عمر رسیدہ میاں بیوی بھی شامل ہیں

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان میں کہاکہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، تاہم کم از کم ایک کیس ہنٹا وائرس کا تصدیق شدہ ہے۔

ایک مریض جنوبی افریقہ کے اسپتال میں انتہائی نگہداشت میں ہے، جبکہ دو دیگر متاثرہ مسافروں کو جہاز سے منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ہنٹا وائرس دنیا بھر میں پایا جاتا ہے اور عام طور پر چوہوں اور دیگر چوہا نما جانوروں کے پیشاب یا فضلے کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں