Print & Digital Media

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف نااہل قرار

اسلام آباد (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے مالی سال 25-2024 کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف کو نااہل قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق ارکان قومی اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مالی سال 25-2024 کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل، صاحبزادہ حامدرضا اورعبداللطیف کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے تک یہ سابق ارکان قومی اسمبلی نااہل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں ارکان عام انتخابات، ضمنی الیکشن، سینیٹ اور مقامی حکومت کے انتخابات لڑنے کے لیے نااہل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.