بلوچستان کے محکمہ صحت میں چالیس ڈاکٹروں کے دوہری ملازمت کرنے کا انکشاف

بلوچستان کے محکمہ صحت میں چالیس ڈاکٹروں کے دوہری ملازمت کرنے کا انکشاف 0

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) بلوچستان کے محکمہ صحت میں چالیس ڈاکٹروں کے دوہری ملازمت کرنے کا انکشاف ہوا ہے،محکمہ صحت کے حکام نے ان ڈاکٹروں کو حتمی نوٹسز جاری کردئیے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے چالیس ڈاکٹرز ایسے ہیں جو دوہری ملازمت کررہے ہیں ،ان میں سات ڈاکٹرز مستقل اور 33کنٹریکٹ ملازم ہیں جن کو پچھلے چارسے پانچ ماہ سے نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں

مگر ان کی جانب سے جواب موصول نہیں ہورہا ہے جس پر محکمہ صحت نے انہیں حتمی نوٹس جاری کردیا ہے اگر ان ملازمین کی جانب سے جواب موصول نہ ہوا تو ان ڈاکٹروں کو محکمہ صحت کی ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں