کراچی (صحت نیوز)کراچی میں شدید گرمی کے پیشِ نظر ماہرین نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کر دی۔
کراچی میں گرمی کے پیش نظر طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں اور پانی ابال کر پیئیں۔
طبی ماہرین کے مطابق غیر معیاری مشروبات اور کھانوں سے معدے کے مسائل ہوتے ہیں، گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیز دھوپ کے اوقات میں گھروں سے باہر نہ نکلیں، صبح 11 سے دوپہر 3 بجے تک خود کو براہ راست تپش سے بچائیں۔طبی ماہرین نے بتایا کہ ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں اور باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔






