کوئٹہ(اے ایف بی) بلوچستان حکومت نے محکمہ جیل میں اصلاحات کا فیصلہ کیا۔اس ضمن میں محکمہ جیل کے حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو دی جانے والی خوراک کے 130 سالہ پرانے قانون میں تبدیلی ہو گی۔رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ کھانے کے مینو میں بہتری لا کر اسے متوازن اور غذائیت سے بھرپور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ جیل حکام کے مطابق بلوچستان کی جیلوں کے قیدیوں کو کھانے میں مرغی اور بریانی بھی ملے گی، گوشت اور چینی کی مقدار میں اضافہ کیا جائے گا۔حکام نے کہا ہے کہ اصلاحات وزیرِ اعلی بلوچستان کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوں گی۔