کوئٹہ (ویب نیوز)بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔س
یکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے حملے کے خلاف مثر اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 ڈرون گرا دیے گئے۔
دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت ردِعمل میں پانچوں ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دئیے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ واقعہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔