Print & Digital Media

یوکرین پر روسی ڈرون حملے میں37شہری ہلاک،42زخمی

کیف(ویب نیوز )یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ روسی ڈرون حملے میں 37 شہری ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ مبینہ حملہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے نواحی علاقے میں اسلحہ ڈپو پر کیا گیا تھا۔

دھماکے سے 50 رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔یوکرین کے صدر زیلنسکی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلحہ ڈپو شہری آبادی میں نہیں ہونا چاہیے تھا اور جو اس کے ذمے دار ہیں انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

زیلنسکی نے کہا کہ شہری آبادی میں اسلحہ ڈپو کو لاپرواہی تسلیم کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہے۔انہوں نے ساتھ ہی روس کو بھی خبردار کیا کہ اسے اپنے ہر اقدام کے ردعمل کا سامنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.