Print & Digital Media

قلعہ عبداللہ، میزئی اڈہ توت اڈہ کے قریب فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی

0

قلعہ عبداللہ (کرائم رپورٹڑ)ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ، توت اڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کی شناخت راز محمد ولد باز محمد اور شراف الدین ولد جمعہ خان اقوام مسے زئی کے ناموں سے ہوئی ہے۔واقعے کے فورا بعد زخمیوں کو ٹراما سینٹر میزئی اڈہ کے ایمرجنسی روم منتقل کیا گیا جہاں انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کی تشویشناک حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں علاج کے لیے کوئٹہ کے ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.